۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
دیدار گروهی از دانشجویان ایرانی با امام جمعه نجف

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین صدر الدین قبانچی نے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام کی زیارت کے لئے لاکھوں افراد کا جانا اس بات پر دلیل ہے کہ ایران اور عراق کے عوام نے اُس ثقافتی جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے جسے دشمن نے ہمارے خلاف چھیڑا تھا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین صدر الدین قبانچی نے کل 5 مارچ بروز منگل کو حسینیہ اعظم فاطمیہ -نجف اشرف میں ایرانی طلباء کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا: عراق میں لوگوں کو کھلی آزادی حاصل ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں کے لوگوں نے اپنی پوری طاقت اور قوت کے ساتھ سافٹ وار (نرم جنگ) کا مقابلہ کیا اور دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا، لاکھوں افراد کا زیارت کے لئے جانا اس بات پر دلیل ہے کہ ہمارے جوانوں نے ائمہ معصومین علیہم السلام سے اپنا رابطہ مضبوط رکھا اور اس جنگ میں عالمی منصوبہ کو بے اثر کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا: الحمد للہ خدا کے رحم کرم سے اور اس کی عنایتوں سے ایرانی عوام نے بھی اس ثقافتی جنگ میں دشمن پر فتح حاصل کی جسے دشمن نے مسلط کر رکھا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نجف اشرف میں ایک اسلامی یونیورسٹی قائم کرنے میں کامیاب ہوئے جہاں ہم نے حجاب کو یونیورسٹی کی مسلم طالبات کی علامت قرار دیا اور اس یونیورسٹی کے ذریعے ہم نے یونیورسٹی کے روزانہ دروس میں تعلیمات اسلامی پر زور دیا تاکہ ہمارے بچے اور بچیاں اس دور میں جاری ثقافتی یلغار اور سافٹ وار کا مقابلہ کر سکیں۔

امام جمعہ نجف نے اسرائیل اور امریکہ کے اندرونی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خود یورپ اور امریکہ کے اعلیٰ حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے عوام ان کی ان غلط پالیسیوں کو قبول نہیں کر رہے ہیں، انسانی حقوق کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن دوسری جانب غزہ میں نسل کشی اور قتل عام بھی کر رہے ہیں۔

اس ملاقات کی مزید تصاویر دیکھنے کے لئے کلک کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .