۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید صدرالدین قبانچی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: ایک بار پھر سے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر بمباری اور بربریت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا: قانون اور پارلیمنٹ کے اکثریتی ووٹ کے ذریعہ حشد الشعبی کی تشکیل ایک درست فیصلہ تھا، جس کی تشکیل کے ۹ سال مکمل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج حشد الشعبی عراقی فوج کے شانہ بشانہ ایک فوجی ادارہ بن چکا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں اس کی کامیابیوں کے بعد آج اس کے ارکان کے حقوق محفوظ ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے عراقی انتخابات کے بارے میں کہا: اسلام اس بات پر زور دیتا ہے کہ حالات کی تبدیلی خود انسان کے ہاتھ میں ہے اور انتخابات ایک تبدیلی کا ذریعہ ہے، لہذا انتخابات میں شرکت کریں اور وسیع پیمانے پر ووٹ دیں۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کے دن سے ایک بار پھر بربریت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور عالمی برادری کی خاموش ہے، اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر بمباری دوبارہ شروع ہوئی، لیکن مزاحمت جاری ہے، فتح ہماری ہوگی اور صیہونی غاصب حکومت کو بلاشبہ شکست ہوگی۔

امام جمعہ نجف اشرف نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ موسمیاتی کانفرنس میں اسرائیلی حکومت کے سربراہ کی موجودگی میں عراقی صدر کی بھی موجودگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا:ہم سویڈن ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ کی جانب سے فلسطینی پرچم بلند کرنے پر سویڈن میں مسلمانوں کی مساجد کو تباہ کرنے کے حکم کی مذمت کرتے ہیں، سویڈن داعش کی حمایت کرتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی زمین چھوڑ کر ہمارے ملک میں آکر خودکش کارروائیاں شروع کر دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .