۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نیرو های آمریکایی

حوزہ/ ثائر الجبوری نے عراق میں امریکی فوجیوں کی باقی رہنے کی اصل وجہ سیاسی یکجہتی کی کمی کو قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے ثائر الجبوری نے کہا کہ عراق میں امریکی افواج کی مسلسل موجودگی کی وجہ ہمارے درمیان سیاسی یکجہتی کا فقدان ہے۔

الجبوری نے ایک انٹرویو کے درمیان کہا کہ عراق کی مکمل خودمختاری نہ ہونا ہی ملک کے اندر سے غیر ملکی افواج کے انخلاء میں ایک بڑی رکاوٹ ہے، امریکہ عراق کے تمام داخلی معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: اگر ایک ساتھ مل کر کوشش کی جائے تو عراقی عوام امریکہ کو عراق سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہو گی۔

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا: امریکہ کو ہمیشہ کے لئے عراق سے بے دخل کرنے کے لیے عراقی سیاسی جماعتوں کی اکثریت کی طرف سے کوئی اتحاد اور سیاسی اتفاق رائے نہیں ہے۔

اپنےخطاب کے آخر میں اس رکن اسمبلی نے کہا:عراق میں ایسی جماعتیں موجود ہیں جو عراق کے اندر امریکی افواج کی مسلسل کے رہنے پر طرح طرح کے بہانے پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کا یہاں رہنا ضروری ہے، وہ ایسے بہانے اور وجوہات پیش کرتے ہیں جن کا حقیقت کوئی ربط نہیں ہے۔

عراق کے مرکز برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز نے کہا: حشد الشعبی کے خلاف امریکی فوجی اڈوں کی طرف سے مسلسل قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کمزور نظر آرہا ہے، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کیوں نہیں کرتے اور اس جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت پر دباؤ کیوں نہیں ڈالتے؟

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .