۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شهید سردار سلیمانی

حوزہ/ شہید قاسم سلیمانی قتل کیس میں 73 افراد کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے، امریکہ کے سابق صدر ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ اور سابق امریکی وزیر خارجہ ’مائیک پومپیو‘ بھی بین الاقوامی قانون کی زد میں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے جنرل اور انقلابی پراسیکیوٹر کے دفتر نے شہید قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 73 افراد کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں ٹرمپ، پومپیو اور میکنزی کے نام بھی شامل ہیں۔

مجرمین کی شناخت کے لیے اس کیس کی فائل 60 جلدوں میں 12,000 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

اس کیس کی تحقیقات میں 97 امریکی شہریوں کی نشاندہی کی گئی اور انہیں ملزم قرار دیا گیا اور ان پر مقدمہ چلایا گیا اور آخر کار ٹرمپ، پومپیو اور میکنزی سمیت ان میں سے 73 کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور فرد جرم عائد کی گئی، نیز ناکافی ثبوت کی بنا پر اس کیس سے 74 افراد کو بری قرار دیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت اور عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے درمیان مذاکرات اور مشترکہ اجلاس کے چار دور ہوئے اور دونوں ممالک اور عدالتی نظام نے ملزمین کے تعاقب اور سزا دینے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا، اور دونوں عدالت نے سردار شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث عناصر کو پکڑنے اور انہیں سزا دینے کا اعلان کیا۔

آخر میں تہران کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس دہشت گردی کے جرم میں ملوث دیگر افراد کے جرائم کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کے لئے یہ فائل کھلی رہے گی۔

واضح رہے کہ شہید قاسم سلیمانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر تھے، جنہیں 3 جنوری 2020ء کو حشد الشعبی عراق کے نائب رئیس ابو مہدی المہندس کے ہمراہ بغداد ایئرپورٹ پر امریکی فوج نے ایک ڈرون حملے میں شہید کر دیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .