حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ سلیمانی کی شہادت پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
مجلس خبرگان رہبری کے رکن، صوبہ سیستان و بلوچستان اور صوبہ کاشان میں سابقہ نمائندہ ولی فقیہ اور انتہائی مخلص اور خدمت گزار عالم دین آیت اللہ حاج عباس علی سلیمانی رحمۃ اللہ علیہ کی اچانک شہادت کی خبر انتہائی درد و رنج کا باعث بنی۔ وہ مجاہد عالم کئی سالوں سے وحدتِ اسلامی کے استحکام اور اسلامی تعلیمات اور انقلابِ اسلامی کی ترویج میں سرگرم تھے اور وہ ایران کے شہروں بابلسر، زاہدان اور کاشان میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اس مجاہد عالم دین کی شہادت پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب مدظلہ العالی، صوبہ مازندران کے حوزاتِ علمیہ، بابلسر شہر کے معززین اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے اور خداوند متعال سے مرحوم کے لیے مغفرت اور رحمت کے لئے دعاگو ہے۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم
آپ کا تبصرہ