۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
اعرافی

حوزہ/ عالم ربانی اور انتھک مجاہد آیت اللہ یزدی کی رحلت پر آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے اور ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو آیت اللہ یزدی کے سوگ میں تعطیل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے عالم ربانی اور انتھک مجاہد جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ کے ارتحال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے، جس کا متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

فقیہ مجاہد اور انتہائی شجاع دانشور مرحوم آیت اللہ الحاج شیخ محمد یزدی قدس اللہ نفسہ الزکیۃ کی رحلت کی خبر دینی مدارس اور بالخصوص حوزہ علمیہ اور اسلام و انقلاب اسلامی سے محبت کرنے والوں کے لیے سنگین اور افسوسناک ہے۔

مرحوم کا شمار ان جلیل القدر شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے دراز مدت تک انقلاب اسلامی کی حمایت کی اور امام خمینیؒ اور رہبر انقلاب اسلامی (حفظہ اللہ تعالیٰ) کے مخلص ساتھیوں میں سے تھے۔ انہوں نے انقلاب اسلامی کی تحریک کے آغاز سے اس کا بھرپور ساتھ دیا۔ اسلام، انقلاب اسلامی، ملت ایران اور شہر قم کے لوگوں کے لیے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آپ 10 سال تک چیف جسٹس رہے اور مجلس خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹس) اور جامعہ مدرسہ حوزہ کے سربراہ رہے۔ اس کے علاوہ گارڈین کونسل اور پارلیمنٹ میں آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ان کے اخلاقی فضائل، انقلابی روح، سیاسی بصیرت اور سماجی خدمت سب کے لیے بالخصوص دینی طلاب کے لیے مشعل راہ ہیں۔

میں اس متقی اور مخلص عالم دین کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی مدظلہ العالی، مراجع تقلید، دینی مدارس، ایران اور شہر قم کے لوگوں اور مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت و  تسلیت عرض کرتا ہوں۔ خداوند عالم مرحوم کے درجات  بلند فرمائے اور انہیں اولیاء الٰہی اور شہداء کے ساتھ محشور فرمائے۔ خداوند عالم ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔

اس بابصیرت عالم اور مجاہد کی نصف صدی سے زائد خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جمعرات 10 دسمبر 2020ء کو ملک بھر کے دینی مدارس میں تعطیل ہو گی۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ قم

9 دسمبر 2020ء

23 ربیع الثانی سال 1442ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .