۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مکارم

حوزہ/ آیت اللہ یزدی ہمیشہ انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کی خدمت میں مصروف رہتے تھے اور اس مقدس ہدف کے لیے ہر فرصت سے استفادہ کرتے تھے۔ وہ انقلاب اسلامی کی دیگر اہم پوسٹوں کے علاوہ عرصہ دراز تک جامعہ مدرسین کے سربراہ رہے اور اسے بہترین انداز میں چلایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالم ربانی آیت اللہ یزدی کی رحلت پر آیت اللہ مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے، جس کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد آیت اللہ الحاج شیخ محمد یزدی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔

وہ ایک بہادر عالم دین تھے جنہوں نے عمر بھر اسلام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی بہت زیادہ خدمت کی۔

وہ ہمیشہ انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی خدمت میں رہتے تھے اور اس مقدس ہدف کے لیے انہوں نے ہر فرصت سے استفادہ کیا۔ انہوں نے انقلاب اسلامی کے اہم عہدوں پر خدمت کے علاوہ عرصہ دراز تک جامعہ مدرسین کے سربراہ کی حیثیت سے اس ادارے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

میں ان کے انتقال پرملال پر علماء کرام، حوزہ علمیہ، جامعہ مدرسین اور بالخصوص مرحوم کے خاندان اور فرزندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ خداوند متعال مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

قم۔ ناصر مکارم شیرازی

10 دسمبر 2020ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .