۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا سید شمع محمد رضوی

حوزہ/ آیت اللہ محمد یزدی نے ایران کے ایک علمی اور مذہبی گھرانے میں آنکھیں کھولی اور ایام جوانی میں ہی اعلیٰ تعلیم کی خاطر قم المقدسہ تشریف لائے، آپ نے جن شخصیتوں سے کسب فیض کیا انمیں آیت اللہ العظمیٰ بروجردیؒ، آیت اللہ العظمیٰ امام خمینیؒ، آیت اللہ العظمیٰ اراکی ؒ وغیرہ بزرگ  ہستیاں شامل ہیں۔                 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ محمد یزدی، کی خبر ارتحال پر علمی مرکز قم المقدسہ ایران میں قرآن و عترت فاؤنڈیشن کے بانی و مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام شیفتہ گان انقلاب کو سوگوار بنا دیا۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسمہ تعالیٰ

اناللہ وانا الیہ راجعون

آہ آیت اللہ محمدیزدی

آپکے جانے سے ہم سب پہ اداسی چھاگئ!

ایک بار پھر قیامت خیز خبر موصول ہوئی کہ محب دیرینہ حضرت امام راحلؒ حضرت آیت اللہ محمد یزدی، اس دنیا سے کوچ کرگئے آپکی خبر رحلت نے تمام شیفتہ گان انقلاب کو سوگوار بنا دیا۔                                               

آیت اللہ محمد یزدی نے ایران کے ایک علمی اور مذہبی گھرانے میں آنکھیں کھولی اور ایام جوانی میں ہی اعلیٰ تعلیم کی خاطر قم المقدسہ تشریف لائے، آپ نے جن شخصیتوں سے کسب فیض کیا انمیں آیت اللہ العظمیٰ بروجردیؒ، آیت اللہ العظمیٰ امام خمینیؒ، آیت اللہ العظمیٰ اراکی ؒ وغیرہ بزرگ  ہستیاں شامل ہیں۔                                                   

آپ  اسلامی انقلاب سے پہلے ایران کے مختلف شہروں میں  تقاریر اور انقلابی فعالیت کے سبب کئی بار قید کی سختیاں برداشت کرتے رہے، رہبر انقلاب اسلامی آپکے لئے فرماتے ہیں کہ: مرحوم اسلامی انقلاب کی بنیادوں پر مستحکم عقیدہ، اس راہ میں استقامت اور دینی  و انقلابی غیرت کے حامل تھے۔                                                     

مرحوم آیت اللہ یزدی انقلابی اور اسلامی سرگرمیوں اور ملکی انتظامات، بلکہ عدلیہ کی سربراہی، جامعہ مدرسین کے سربراہ ،خبرگان کونسل کی رکنیت اور پارلمینٹ کی رکنیت کے دوران اہم خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ علمی اور فقھی شعبہ میں بھی گراں قدر اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور یقینا مرحوم کی گرانقدر خدمتیں انکے درجات کی بلندی کا ذریعہ ہوگا۔                         

ہم اس عظیم نقصانات اور غمزدہ موقع پر رہبر عزیز، مراجع تقلید اور آپکے متعلقین علے الخصوص آپکے خانوادے کو تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔

بانی ادارہ، سید شمع محمد رضوی

علمی مرکز قم المقدسہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .