۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سید هادی رفیعی پور

حوزہ/انقلاب کے رہنما اصولوں کا دفاع اور ولایت فقیہ کے منصب کا تحفظ اور  رهبر معظم انقلاب کی بے دریغ حمایت آپکی مبارک زندگی کے قابل ذکر نکات تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ سید ہادی رفیعی پور علوی سربراهِ علمی و تحقیقاتی ادارۂ امام ہادی(ع) نے عالم ربانی اور مجاہد، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ کے ارتحال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا، جس کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عن ابی عبدالله علیه السلام « اذا مات المؤمن الفقیه ثلم فی الإسلام ثلمة لا یسدّها شئ » (کافی ج1، ص 38)

انتہائی رنج و غم کے ساتھ، عالم و مجاہد اور انقلاب آفرین شخصیت، فقیہ بصیر، امام راحل اور مقام معظم رهبری  کے مخلص ساتھی اور ہمنوا، آیت اللہ الحاج شیخ محمد یزدی (طاب ثراہ) کی رحلت پر حضرت ولی عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف، رهبر معظم انقلاب، مراجع عظام، حوزه‌های علمیه اور آپکے خانوادے کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

آپ ایسے مجاہد عالم تھے، جو ظالم حکومت کے خلاف اسلامی تحریک کے علمبردار تھے، اپنی زندگی اسلام اور قرآن کی ترویج اور طاغوت کے خلاف لڑائی میں صرف کی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے ساتھ امام راحال کے خواب کی تکمیل اور اسلامی ایران کی ترقی میں ایک موثر اور دیرپا کردار ادا کیا۔

آپ علمی اور فقہی کاوشوں مشغول رہنے اور شاگردوں کی تربیت کے علاوہ ایک تجربہ کار سیاستدان کی حیثیت سے مختلف عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دیتے رہے جیسے:ریاست قوه قضائیه، عضویت و ریاست مجلس خبرگان رهبری، ریاست جامعه مدرسین، شورای نگهبان میں عضویت اور امامت جمعه تهران۔

انقلاب کے رہنما اصولوں کا دفاع اور ولایت فقیہ کے منصب کا تحفظ اور  رهبر معظم انقلاب کی بے دریغ حمایت ان کی مبارک زندگی کے قابل ذکر نکات تھے۔

آیت اللہ یزدی مرحوم، امام ہادی علیہ السلام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے کاموں پر خصوصی توجہ رکھتے تھے۔ انسٹی ٹیوٹ میں ان کی موجودگی اور امام ہادی انسٹی ٹیوٹ (ع) کے کاموں سے استفادہ کرنے اور اس کے تحقیقاتی پروجیکٹ سے تمام محققین کو بہرہ ور ہونے کی سفارش انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ان کی مہربانی اور محبت کی ایک مثال ہے۔

حقیر اس عالم و مجاہد کی رحلت پر پروردگار سے رحمت و راحت کا طلبگار ، اور ان کے اہل خانہ اور دیگر عقیدت مندوں کے لئے، صبر جمیل اور اجر جزیل کے لیے دعا گو ہوں۔

موسسه امام هادی علیه السلام

سید هادی رفیعی پور

 20آذر ماه 1399

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .