۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قرآن سمپوزیم

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی بغداد میں موجود شاخ کی جانب سے "الاشارہ فی القرآن الکریم" کے عنوان سے قرآن سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی بغداد میں موجود شاخ کی جانب سے الاشارہ فی القرآن الکریم کے عنوان سے قرآن سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سمپوزیم ان سرگرمیوں کا تسلسل ہے جو قرآن کلچر کے فروغ کے لئے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کربلا اور ملک کے دیگر علاقوں میں حوزہ کے ممتاز اسکالرز اور اساتذہ کے تعاون سے منعقد کی جاتی ہیں۔

سمپوزیم کے دوران حوزہ علمیہ کے معروف استاد ماجد میوف نے اس انسٹی ٹیوٹ کے طلباء اور قرآنی امور میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی موجودگی میں قرآنی مفاہیم اور تصورات کا ایک مجموعہ پیش کیا۔

یہ سمپوزیم صحت اور احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے بغداد کے علاقے الكرخ میں منعقد ہوا۔

واضح رہے کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ ایک اہم یونٹ ہے جس کا مقصد قرآنی علوم کی ترویج کرنا اور قرآنی تعلیمات سے بہرہ مند نسلوں کوتیار کرنا ہے۔

بغداد میں "الاشارہ فی القرآن الکریم" کے عنوان سے قرآن سمپوزیم کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .