۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حکیم

حوزہ / قزوین ایران سے ، حجت الاسلام والمسلمین سید منذر حکیم نے ، شہید صدر رحمہ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں میں ، شہید صدر (رح) سے متعلق بہت کم کام کیا گیا ہے ، جبکہ شہید صدر نے مسئلہ شناسی کے طریقہ کار پر سب سے زیادہ تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، الذریہ النبویہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ، حجت الاسلام و المسلمین سید منذرحکیم نے قزوین میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قزوین ایران کی اعلی کونسل کے سربراہ کی موجودگی میں کہا ہے کہ جب بھی شہید صدر (رح) کے افکار کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ بالکل نئے اور جدید افکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید صدر (رح) کی فکر کا مطالعہ کرنے کے لئے ، ہمیں تین اجزاء کی ضرورت ہے ، سب سے پہلے مضمون اور ان کی معاشرتی گفتگوؤں کو تلاش کرنا ہے۔ دوسرا مسئلہ شناسی اور تیسرا روش شناسی ہے۔

حجت‌الاسلام‌والمسلمین حکیم نے بیان کیا کہ حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں میں ، شہید صدر (رح) سے متعلق بہت کم کام کیا گیا ہے ، جبکہ شہید صدر نے مسئلہ شناسی کے طریقہ کار پر سب سے زیادہ تاکید کی ہے۔

الذریہ النبویہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ خاندانی تشکیل ، خاندانی منیجمنٹ ، خاندانی حقوق ، خاندانی پرورش ، خاندانی معاشیات ، خاندانی صحت ، خاندانی معاشرتی تعلقات ، خاندان اور ماحولیات ، خاندان اور حکومت ، جن میں سے ہر ایک کے اپنے خاص طور و طریقے اور اصول ہیں۔


استاد حوزہ علمیہ قم نے حوزہ علمیہ کے مستقبل کو روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام دینی مدارس  میں بہت سے گمنام سپاہی ہوتے ہیں جن کی موت یا شہادت کے بعد ہی ان کی علمی شخصیت اور کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور ان میں سے بعض علمی شخصیات اپنی زندگی کے دوران ہی اپنے علمی آثار کو نئی نسل کیلئے پیش کرتی ہیں اور یہ مؤثر حکمت عملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ، اسلامی نظام خاندانی معاملات کے بغیر ایک بیکار نظام ہے ، ہمیں اس شعبے میں مقام معظم رہبری امام خامنہ ای کی ان پالیسیوں پر توجہ دینی ہوگی ، 1395ھ شمسی میں اس مسئلے کے متعلق اعلان کیا گیا تھا۔

الذریہ النبویہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے کہا کہ آج حوزہ علمیہ میں پیش کیے جانے والے کچھ مضامین میں کمیت پائی جاتی ہے ہمیں تحقیق کے میدان میں مزید کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .