۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
زیاد نخاله و اسماعیل هنیه

حوزہ/ فلسطینی تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کے مابین بیروت میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مزاحمت و مقاومت کو دشمن سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ قرار دے دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطینی تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں کے مابین بیروت میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مزاحمت و مقاومت کو دشمن سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، واشنگٹن میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے موقع پر ، اسماعیل ہانیہ کی سربراہی میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک وفد نے فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ سے ملاقات کی ہے۔

تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے اس ملاقات میں فلسطین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور اس کو لاحق خطرات ، خاص طور پر صدی کی ڈیل کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے خاتمے کے لئے امریکی کوششوں سمیت متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس تسلیم کی مخالفت پر زور دیا۔

اجلاس میں شریک افراد نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے خلاف مختلف فلسطینی گروہ مزاحمت کے راستے پر چل رہے ہیں وہ صہیونی منصوبوں کے مقابلے میں نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔ آج ، مزاحمت و مقاومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گئیں ہیں  اور یہ خطے میں اتحادیوں کا ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو صہیونی جارحیت کے خلاف گروہ کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

اسماعیل ہانیہ اور زیاد نخالہ نے فلسطینی اتحاد کی اہمیت، قومی مفادات کی طرف توجہ اور فلسطینی گروپوں کے رہنماؤں کے مابین منعقد ہونے والے اجلاس کی قراردادوں کی منظوری پر زور دیا اور کہا کہ صہیونی غاصبوں کے خلاف مزاحمت و مقاومت کو مزید طاقتور اور مؤثر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں نے سیکرٹری جنرل کے اجلاس پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام کو تیز کرنے اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی اصلاح و آزادی کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس مسئلے کا فلسطینی عوامی سطح اور میدان میں مثبت اور اہم کردار ہے۔

آخر میں ، دونوں رہنماؤں نے دونوں تحریکوں کو آپس میں متحد کرنے کی کوششوں اور اقدامات کو مضبوط اور ہم آہنگ کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .