۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شیخ علی یاسین رئیس نشست علمای صور لبنان

حوزہ/ احمد جبرئیل نے فتنوں اور جالوں سے دھوکہ نہیں کھایا اور وہ جسمانی اور سیاسی طور پر قتل کئے جانے کی دھمکیوں اور کوششوں سے خوفزدہ نہیں ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ مترجم کے مطابق، ایک بیان میں صور کے علمائے کرام کے اجلاس کے سربراہ شیخ علی یاسین نے، فلسطین کی آزادی کے لئے پاپولر فرنٹ کے سیکرٹری جنرل احمد جبرئیل کی وفات پر فلسطینی مزاحمت اور قوم سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ احمد جبرئیل نے علاقے میں صہیونی غاصبوں اور امریکی صہیونی منصوبوں کے خلاف مزاحمت میں اپنا کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے مزید کہا: ”متوفی مزاحمت کاروں کے لئے ایک مخلص نمونہ ہیں جنہوں نے قابضین اور ان کے اتحادیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی ذات پر انحصار کیا اور بیرونی انحصار سے بچتے رہے۔

صور کے علمائے کرام کے اجلاس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا: احمد جبرئیل نے فتنوں اور جالوں سے دھوکہ نہیں کھایا اور وہ جسمانی اور سیاسی طور پر قتل کئے جانے کی دھمکیوں اور کوششوں سے خوفزدہ نہیں ہوئے۔

شیخ یاسین نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر معزز اور مزاحمت کرنے والے انسان کی پیروی کریں اور خطے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے انحصار اور فتنوں سے دور رہیں۔

آخر میں، انہوں نے کہا: مزاحمت مقبوضہ فلسطین میں فتح اور فلسطینی عرب حقوق کے حصول کی طرف گامزن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .