۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
پهپاد

حوزہ/جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صہیونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے جنوبی لبنان کے حصے میں اپنے ڈرون کے گرنے کا اعلان کیا۔

آویخای ادرعی نے اعلان کیا کہ یہ ڈرون  جمعہ 16 جولائی کو دوپہر کے وقت جنوبی لبنان میں گر کر تباہ ہوا۔

 مزید کہا: "اسرائیلی فوج کا ڈرون اپنی معمول کی سرگرمیوں کے دوران گر کر تباہ ہوا۔"

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یہ ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا تھا اور سیکیورٹی خدشات نہیں تھے۔

لبنانی ذرائع نے ابھی تک ڈرون کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔

اس سے قبل ہی، شمال مغرب میں صہیونی اسکائی رائڈر کا ایک ڈرون گرایا گیا تھا اور ایک اور اسکائی کلارک ڈرون کو شمالی غزہ کی پٹی میں گرایا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .