۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام و المسلمین حمید شهریاری

حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے ایک پیغام کے ذریعے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سکیرٹری جنرل احمد جبرئیل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران/ مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے ایک پیغام میں فلسطینی عوامی تحریک برائے آزادی فلسطین کے سربراہ احمد جبرئیل کے سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کیا ہے۔

اس تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

إنا لله وإنا إليه راجعون

ہمیں فلسطینی عوامی محاذ کے سکریٹری جنرل احمد جبرئیل کی المناک رحلت کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا؛اس عظیم مجاہد نے اپنی زندگی کو امت مسلمہ کے لئے بنیادی حیثیت کا حامل مسئلہ فلسطین اور فلسطینی مظلوم عوام کے دفاع میں وقف کردیا۔
اس عظیم مجاہد نے اپنی زندگی کی چھے دہائیوں تک پوری بصیرت اور معرفت کے ساتھ
اور بغیر کسی تھکاوٹ کےاپنی آرزوؤں کے حصول کے لئے ایک مشکل اور تکلیف دہ راہ اختیار کی۔
صہیونی حکومت نے ان کو جد و جہد سے روکنے کے لئے کئی مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی، لیکن مرحوم نے ان تمام سازشوں پر قابو پالیا اور دشمن کے عزائم اور اس کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔
ان کا عقیدہ تھا کہ فلسطین کا مسئلہ مزاحمت و مقاومت کا لازمی حصہ ہے،لہذا وہ انقلاب اسلامی ایران کا ایک مضبوط محافظ،علاقائی اور بین الاقوامی سازشوں کے خلاف شام کا ایک مضبوط حامی اور مقاومت اسلامی لبنان اور انصار اللہ یمن کا وفادار دوست تھے۔
اس عظیم مجاہد کا سانحہ ارتحال،محور مقاومت اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے لئے ایک ناقابل فراموش فقدان ہے۔
إن شاء الله!مرحوم احمد جبرئیل کے مجاہد ساتھیوں اور دوستوں کے ذریعے ان کی مجاہدانہ کوششیں فلسطین کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گی۔
اس عظیم مجاہد کی وفات پر ان کے لواحقین سمیت ساتھیوں اور دیگر فلسطینی مجاہدین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند منان سے مرحوم و مغفور کی مغفرت اور صادقین کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتے ہیں۔

إنا لله وإنا إليه راجعون
حمید شہریاری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .