۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصاویر/ حال و هوای حرم کریمه اهل بیت در شب میلاد امام رضا(ع)

حوزہ/حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س)کی تعمیر پہلی مرتبہ امام جواد(ع)کی بیٹی زینب بی بی کے حکم سے ہوئی اور حضرت فاطمہ معصومہ(س)کے جوار میں امام محمد تقی علیہ السلام کی دو بیٹیاں اور پانچ دیگر سیدانیاں جن کا تعلق آپ سے بے،دفن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی। امام جواد علیہ السلام کا اسم گرامی شہر مقدس قم میں مختلف جگہوں کی زینت بنا ہوا ہے بی بی معصومہ کی زیارت کے ثواب کے بارے میں آپ کی روایت کے علاوہ جود و سخا کے مالک اس عظیم امام(ع)کی یادیں قم المقدسہ کے مختلف مقامات پر زندہ ہیں اور آپ کے کئی فرزند اس شہر مقدس میں مدفون ہیں کہ جن میں مشہور و معروف حضرت موسٰی مبرقع ہیں جو کہ چہل اختران قم میں مدفون ہیں۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س)میں مدفون امام جواد علیہ کی بیٹیاں اور پوتے پوتیوں کے بارے میں بہت سارے لوگ حتی کہ اہل قم بھی بے خبر ہیں اور یہاں تک کہ بی بی معصومہ قم کی قبر مطہر پر گنبد بھی امام جواد علیہ السلام کی بیٹی کے توسط سے 256ھ ق میں تعمیر ہوا ہے۔

کتاب"بحارالانوار"کی ایک روایت کے مطابق تیسری صدی ہجری کے وسط میں حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی قبر مطہر پر گنبد کی تعمیر امام جواد علیہ السلام کی بیٹی نے کرائی اور اس کے کچھ عرصہ بعد یہ بی بی دنیا سے رخصت ہو گئیں اور ان کو بی بی فاطمہ معصومہ(س)کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔

385ھ ق میں لکھی جانے والی مرحوم عباس فیض کی کتاب "تاریخ قم"میں ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ(س)کے جوار میں مدفون امام زادوں کی کل تعداد 20ہے کہ جن میں سے سیدانیوں کو حرم کے اندر اور سید زادوں کو آستانہ کے صحن میں دفن کردیا گیا تھا۔

بی بی معصومہ قم کے جوار میں مدفون امام زادیوں کی تعداد کے بارے میں علماء کے مابین اختلاف ہے،علامہ مجلسی(رح)کے مطابق، موسی بن امام جواد علیہ السلام(موسی برقع) کی تین بیٹیاں بالترتیب؛ام محمد،میمونہ اور بریھیہ حضرت فاطمہ معصومہ(س)کے جوار میں مدفون ہیں۔

مرحوم محدث قمی نے تین دیگر خواتین کو شامل کیا ہے جن کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں؛"زینب" بنت امام جواد علیہ السلام،محمد بن موسی بن امام جواد(ع)کی کنیز "ام اسحاق" اور محمد بن احمد بن موسی کی کنیز "ام حبیب"وہ دوسری جگہ لکھتے ہیں کہ تاریخ قم سے معلوم ہوتا ہے کہ زینب،ام محمد اور میمونہ امام محمد تقی علیہ السلام کی بیٹیاں تھیں۔

مرحوم عباس فیض نے جوار حضرت فاطمہ معصومہ(س)میں مدفون امام زادیوں کی کل تعداد 9بتایا ہے اور اس تعداد کی دلیل کے طور پر ضریح مطہر پر لکھے ہوئے اشعار کو پیش کیا ہے۔"ز نه رواق فلك،هفت بانوى عذراء"

بنابر ایں حضرت فاطمہ معصومہ(س)کے جوار میں امام محمد تقی علیہ السلام کی دو بیٹیاں سمیت پانچ دیگر سیدانیاں جن کا تعلق آپ سے بے،دفن ہیں۔کریمۂ اہل بیت فاطمہ معصومہ(س)کے زائرین پر دوران زیارت ضروری ہے کہ ان عظیم امام زادیوں کو "السلامُ علیکن یا بنات رسول الله،السلام عليكن و رحمة الله و بركاته کے زیارتی جملوں کے ساتھ یاد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .