حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام رضا علیہ السلام کا مقدس حرم جمعرات کو ، مستقبل کے حافظوں کا میزبان بنا ۔ یہ نوجوان ، قرآن مجید کی تعیلم کے حصول کے لئے ایران کے مختلف شہروں سے مشہد آئے تھے اور وہ امام خمینی رواق میں ، حفظ قرآن کی تعلیم کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ایک سال بعد یہ لوگ حافظ قرآن بن کر ایران اور دنیا کے مختلف علاقوں میں امام رضا کی تعلیمات کی ترویج کے علمبردار ہوں گے ۔
آستان قدس کے مرکز قرآن کریم کے سربراہ حجت الاسلام سید مسعود میریان نے بتایا کہ ، " تحفیظ رضوی " قومی منصوبے کا مقصد ، حافظان قرآن کو تیار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بیت الاحزان فاؤنڈیشن کے تعاون سے تیار کئے گئے اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ قرآن و عترت ، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دو گراں قدر ورثہ کی شکل میں ہمارے ملک کی آئندہ نسلوں میں رائج ہو جائے ۔
انہوں نے اس منصوبے پر عمل آمد میں بیت الاحزان فاؤنڈیشن کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے زيادہ تجربہ رکھنے والے اور بے حد قابل اعتبار فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہمیں امید ہے کہ ہم ایسے حافظان قرآن تیار کريں گے جو امام رضا علیہ السلام کی تربیت گاہ کے شایان شان ہوں اور ملک کے اندر اور باہر دیگر اداروں اور مقدس مقامات کے لئے نمونہ عمل بن جائيں ۔
انہوں نے کہا کہ حفظ قرآن کی قومی تحریک ، امام رضا علیہ السلام کے روضے سے شروع ہوئي ہے اور منصوبہ یہ ہے کہ ایسے قرآنی سفراء کو تیار کیا جائے جو ملک میں آئندہ کے قرآنی اساتذہ بنیں اور یہ کام ، عزم محکم اور امام رضا علیہ السلام کی نظر کرم کے بغیر ممکن نہيں ہے ۔
حجت الاسلام میریان نے قرآن حفظ کرنے کے لئے آنے والے نوجوانوں کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے اس قومی منصوبے کے مختلف پہلوؤں کو ذکر کیا اور کہا کہ اس منصوبے پر پہلی بار عمل در آمد ہو رہا ہے اور رجسٹریشن کرنے والے سات سو بچوں میں سے دو سو کا انتخاب کیا گيا ہے جو صلاحیت ، ذہانت اور اخلاقیات میں سب سے بہتر تھے ۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جن بچوں کا انتخاب کیا گيا ہے وہ ایک پینتالیس روزہ تجرباتی دور کے لئے امام رضا علیہ السلام کے مہمان رہیں گے ، بتایا کہ ابتدائي تعلیم کے دوران ان بچوں کو قرآن مجید کے دو پارے حفظ کرنے ہوں گے ۔
ان کے مطابق تمام ذمہ داروں اور اساتذہ کی یہ کوشش ہے کہ بہتر تعلیمی دورانیہ کا انعقاد ہو اور اسی لئے ہر پندرہ طلبہ کے لئے ایک استاد کا اتنظام کیا گيا ہے جو بیت الاحزان قرآنی ادارے کے زير نظر رہيں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اس دورانیہ کے بعد ایک امتحان ہوگا اور پھر بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ایک سالہ دورانیہ کے لئے منتخب کیا جائے گا تاکہ ایک سال کے دوران وہ پورا قرآن حفظ کر لیں اور اور انہيں تجوید و ترتیل میں مہارت حاصل ہو جائے ۔

حوزہ/قرآن کریم کے حفظ کے منصوبے " تحفیظ رضوی " کی افتتاحی تقریب ، قرآن حفظ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے دو سو نوجوانوں کی شرکت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد ہوئی ۔ یہ منصوبہ ، آستان قدس رضوی کے مرکزقرآن کی جانب سے تیار کیا گيا ہے ۔
-
حضرت جوادالآئمہ کے یوم شہادت کے موقع پر حرم مطہررضوی سیاہ پوش وعزادار
حوزہ/آسمان امامت و ولایت کے نویں درخشندہ ستارے، حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر امام رضا علیہ السلام کےحرم کے در و دیوار سیاہ پوش ہیں۔
-
زائرین کے لئے حرم امام رضا (ع) میں تین مطالعاتی مرکز کا قیام
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے ٹیکنکل اینڈ مینٹننس ادارے کے تعاون سے مطالعہ اور کتابخوانی کی جگہ کو مزید بڑھانے کے لئے دورواقوں(ہالز) کو آمادہ کیا…
-
نو سال میں ہی حفظ قرآن مکمل کرنے والی بچی نے چار ماہ میں مکمل قرآن مجید لکھ ڈالا
حوزہ/اُمّ حنیفہ نے قرآن شریف کی مکمل کتابت کرکے ایک مثالی کام کیا ہے جسے خوبصورت انداز میں طرح طرح کی پھول پتیوں سے سجاکر مختلف رنگوں سے آراستہ کیا ہے…
-
قران مجید پر لگائے گئے کچھ بے بنیاد اعتراض اور الزام، پرحوزہ علمیہ نجف اشرف کے بعض طالب علموں کا جواب
حوزہ/ جو یہ خیال کرتا ہے کہ قرآن فلاں یا فلاں نے جمع کیا تھا وہ اس آیت کی طرف متوجہ نہیں ہے اور قران کے ان فرامین سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ رسول اسلام…
-
دور حاضر میں بچوں کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں بچوں کو تاریخی حقائق سے آگاہ کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے بغیر اسلام نا مکمل ہے۔
-
حضرت امام علی رضا (ع) کی زیارت کا مخصوص دن
حوزہ/ 23ذیقعدہ کی تاریخ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کا مخصوص دن ہے اور ایک روایت کے مطابق یہ دن آپؑ کی شہادت کا دن بھی ہے۔
-
قم المقدسہ؛ بنیاد اختر تابان میں تربیت مبلغ (رئیس المبلغین) کے دورہ دوم کا انعقاد
حوزہ/ اردو زبان سے مخصوص طلاب کرام کے لئے منعقد ہونے والے پہلے رئیس المبلغین تربیت مبلغ کورس کی کامیابی کے بعد مشرقی افریقہ سے مخصوص طلاب کرام کے لئے دوسرے…
-
ایلومینیم اور سونے سے لکھا گیا قرآن پاک
حوزہ/ ایک پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام کی جانب سے تیار کیا جانے والا قرآن پاک 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں ایلومینیم اور سونے سے لکھا گیا قرآن پاک ہے۔
-
حرم امام رضا (ع) میں شہید حجت الاسلام محمد اصلانی کی مجلس ترحیم:
سانحہ حرم امام رضا (ع)، دشمنوں اور برطانوی ایجنسی کے لئے کام کرنے والے نام نہاد شیعہ عناصر کی تفرقہ انگیزیوں کا نتیجہ ہے، متولی آستان قدس
حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین احمد مروی نے سانحہ حرم مطہر کو دشمنوں اور برطانوی خفیہ ایجنسی کے لئے کام کرنے…
-
حجت الاسلام سید مسعود میریان:
قرآن کریم کی تعلیم امر بالمعروف کے زمرے میں آتی ہے
حوزہ / آستان قدس رضوی (ع) میں مرکز برائے قرآنی امور کے مدیر نے کہا: آج عالم اسلام میں قرآن کریم کی تلاوت کا سب سے بڑا نیٹ ورک مہد الرضا (ع) ہے جو آستان…
-
حضرت فاطمہ معصومہ(س)کےجوار میں مدفون امام زادوں کا تعارف
حوزہ/حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س)کی تعمیر پہلی مرتبہ امام جواد(ع)کی بیٹی زینب بی بی کے حکم سے ہوئی اور حضرت فاطمہ معصومہ(س)کے جوار میں امام محمد تقی علیہ السلام…
آپ کا تبصرہ