۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حجت الاسلام سید مسعود میریان

حوزہ / آستان قدس رضوی (ع) میں مرکز برائے قرآنی امور کے مدیر نے کہا: آج عالم اسلام میں قرآن کریم کی تلاوت کا سب سے بڑا نیٹ ورک مہد الرضا (ع) ہے جو آستان قدس رضوی (ع)میں موجود مرکز برائے قرآنی امور کے زیر انتظام فعالیت انجام دیتا ہے۔ اس قرآنی مرکز کے نہ صرف پورے ایران میں بلکہ بیرون ملک بھی شعبے موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آستان قدس رضوی مرکز برائے قرآنی امور کے مدیر حجت الاسلام سید مسعود میریان نے حرم مطہر امام رضا (ع) کے قرآنی اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج عالم اسلام میں قرآن کریم کی تلاوت کا سب سے بڑا نیٹ ورک مہد الرضا (ع) ہے جو آستان قدس رضوی (ع)میں موجود مرکز برائے قرآنی امور کے زیر انتظام فعالیت انجام دیتا ہے۔ اس قرآنی مرکز کے نہ صرف پورے ایران میں بلکہ بیرون ملک بھی شعبے موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم کی تعلیم امر بالمعروف کے زمرے میں آتی ہے اور وہ شخص جو قرآن کریم کی تعلیم و تعلم کے میدان میں خدمت انجام دیتا ہے وہ معاشرے کی روحانی و معنوی سطح کو بہتر بنانے میں انتہائی موثر کردار ادا کرتا ہے۔

حجت الاسلام میریان نے معلم قرآن کے مقام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: اگر قرآن کا معلم کسی ایک شخص کو بھی قرآن کریم کی تعلیم دیتا اور اسے اس مقدس کتاب سے متصل کرتا ہے تو حقیقت میں اس نے اس کی بہترین ہدایت کی ہے اور نہ صرف اس کی بلکہ اس کے خاندان کی بھی نجات کا سبب بنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج عالم اسلام میں قرآن کریم کی تلاوت کا سب سے بڑا نیٹ ورک مہد الرضا (ع) ہے جو آستان قدس رضوی (ع)میں موجود مرکز برائے قرآنی امور کے زیر انتظام فعالیت انجام دیتا ہے۔ اس قرآنی مرکز کے نہ صرف پورے ایران میں بلکہ بیرون ملک بھی شعبے موجود ہیں۔

انہوں نے حالیہ برسوں میں مرکز مہد الرضا (ع) کی پیشرفت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:2016ء تک کہ جب تک مرکز مہد الرضا (ع) دار القرآن الکریم کی نگرانی میں اپنی فعالیت انجام دیتا تھا، اس وقت اس کی سرگرمیوں میں ایک قرآنی کورس اور ایک تکمیلی کورس موسم گرما میں منعقد ہوتا تھا اور اس وقت قرآن اس ادارہ سے تعلیم حاصل کرنے والوں کی کل تعداد تقریباً 11 ہزار افراد تھی، لیکن اب الحمد للہ ہمارے پاس ملک بھر میں 1500 سے زیادہ مربی قرآن اور انسٹرکٹرز اور 25000 سے زیادہ افراد قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے والے ہیں اور ساتھ ہی اس مرکز کے تحت بیرون ملک قرآن کی تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .