جمعرات 6 مارچ 2025 - 13:10
بین الاقوامی نمائش قرآنی تہران میں 16 حوزوی مرد و خواتین مشاورین خدمات انجام دے رہے ہیں

حوزہ / حوزہ علمیہ قم میں مراکز مشاوره سماح کے مدیر نے کہا: تہران میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش قرآن کریم میں حوزوی شعبے میں ۱۶ خواہران و برادران مشاورین فعالیت سرانجام دے رہے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو میں حوزہ علمیہ قم میں مراکز مشاوره سماح کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید حسن حسینی نے بین الاقوامی نمائش قرآنی تہران میں حوزوی مشاورین کی شرکت کے حوالے سے کہا: اللہ کے فضل سے اس سال نمائش قرآنی میں ۵ خواہران اور ۷ برادر مشاوره کے شعبے میں موجود ہیں جبکہ ۴ دیگر حوزوی افراد "شعبۂ سوال و جواب" میں سرگرم ہیں، جن کی مجموعی تعداد ۱۶ بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ دینی ماہرین خاندان، بچوں اور نوجوانوں کے امور پر خصوصی طور پر فعالیت انجام دے رہے ہیں، جس میں فردی، عائلی اور اجتماعی مسائل پر مرد و خواتین مشاورین کی موجودگی میں رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سال ایک مشاور مخصوص طور پر استعدادیابی اور تعلیمی رہنمائی کے میدان میں موجود ہے جبکہ دو اساتذہ اور ماہرین روحانی و معنوی علاج کے شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مراکز مشاوره سماح کے مدیر نے مزید کہا: اللہ کے فضل سے بین الاقوامی نمائش قرآنی میں حوزہ علمیہ کا مشاورتی شعبہ ہمیشہ حاضرین کے لیے مؤثر اور دلچسپی کا باعث رہا ہے اگرچہ اب بھی اطلاعات رسانی میں مزید فعالیت کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو حوزوی شعبے اور بالخصوص مشاوره سوال و جواب کے بارے میں آگاہی حاصل ہو۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے مزید کہا: ان دینی ق قرآنی مشاورین کی فعالیت کا انحصار ان کے وقت پر ہوتا ہے، تاہم ہم نے نفسیات اور مشاوره کے شعبے کے اساتذہ و ماہرین کی متنوع موجودگی کو مدنظر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا: نمائش قرآنی میں عموماً نفسیاتی زاویے سے خانوادگی مسائل اور فردی موضوعات اور بچوں و نوجوانوں کے امور و مشکلات، زائرین کے اہم سوالات کے جوابات دینا شامل ہوتے ہیں جیسے کہ وسواس، افسردگی اور اضطراب جیسی مشکلات اس میدان میں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha