جمعہ 7 مارچ 2025 - 12:09
باطل ہمیشہ سے حملہ آور اور حق مدافع رہا ہے: ڈاکٹر حسینی

حوزہ/ تہران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سید محمد حسینی نے کہا ہے کہ تاریخ میں ہمیشہ محاذ باطل نے حق پر حملہ کیا ہے، جبکہ مردان حق اور مجاہدین نے دین، ملک اور اپنی عزت و وقار کا دفاع کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سید محمد حسینی نے کہا ہے کہ تاریخ میں ہمیشہ محاذ باطل نے حق پر حملہ کیا ہے، جبکہ مردان حق اور مجاہدین نے دین، ملک اور اپنی عزت و وقار کا دفاع کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے بین الاقوامی قرآن کریم نمائش کے دوران منعقدہ ایک تخصصی نشست میں کہی، جس کا موضوع "سادات کا محاذ مقاومت کی تشکیل اور فروغ میں کردار" تھا۔

ڈاکٹر حسینی نے کہا کہ محاذ باطل حق کی بات کو قبول نہیں کرتا، جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے بعد مشرکین نے مسلمانوں کو اذیتیں پہنچائیں۔

انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا مؤقف تھا کہ انقلاب کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے، اور یہی وجہ ہے کہ حزب اللہ، انصار اللہ، حشد الشعبی، فاطمیون جیسے گروہ محاذ مقاومت کے طور پر ابھرے۔

سید حسن نصر اللہ کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر حسینی نے رہبر معظم انقلاب کے بیان کا حوالہ دیا کہ وہ امت اسلامی کے لیے ایک عظیم نعمت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصار اللہ نے نہ صرف یمن کے سابقہ حکمرانوں کو شکست دی، بلکہ عربستان کے خلاف بھی کامیاب مزاحمت کی اور غزہ کی حمایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انصار اللہ وہ پہلا گروہ ہے جس نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا، اور اگر مقاومت نہ ہو تو توحید کا پیغام بے معنی ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر حسینی نے حماس اور جهاد اسلامی کے رہنماؤں کی عوامی حمایت کی تعریف کی اور کہا کہ مقاومت ہی واحد راستہ ہے، اور علمائے اسلام ہمیشہ اس جدوجہد میں پیش پیش رہے ہیں۔

انہوں نے آخر میں شہید ابراہیم رئیسی اور شہید امیرعبداللہیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات نے محاذ مقاومت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha