اتوار 31 اگست 2025 - 12:52
یمنی وزراء پر حملہ صہیونی حکومت کی ناکامی کی علامت ہے، شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے یمن کے وزیرِاعظم اور وزرا کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ صیہونی حکومت کا یہ بزدلانہ حملہ اس کی ورشکستگی اور میدانِ جنگ میں مجاہدین کے سامنے کمزور پڑ جانے کو ظاہر کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم نے یمن کے وزیرِ اعظم احمد غالب الرہوی اور متعدد وزرا کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ مجرمانہ حملہ اس کی مکمل ناکامی اور وحشیانہ طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں انصار اللہ کے رہنما سید عبد الملک بدرالدین الحوثی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے یہ بزدلانہ حملہ اس لیے کیا کیونکہ وہ میدانِ جنگ میں مجاہد کمانڈروں اور مسلح افواج کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی وزیرِاعظم اور وزرا کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ یمن کا انتقام یقینی ہے۔ انہوں نے دشمنوں کو خبردار کیا کہ یمن کی استقامت کو شکست نہیں دی جا سکتی کیونکہ ہمارا اعتماد خدا پر ہے اور اس کا وعدہ ہے کہ فتح اہلِ ایمان کا مقدر ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha