۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شهادت جناب آقای یحیی السنوار فرمانده شجاع و مجاهد خستگی ناپذیر فلسطین و رئیس دفتر سیاسی جنبش حماس

حوزہ/ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے نائب سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے اپنے ایک پیغام میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے نائب سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے اپنے ایک پیغام میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ صیہونی غاصب حکومت، اپنی ناکامی کے عروج پر، ایک اور بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مقاومت کے ایک عظیم مجاہد، شہید یحییٰ سنوار کو شہید کر دیا، جنہوں نے دشمن کے خوابوں کو چکناچور کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "طوفان الاقصی" آپریشن میں صیہونی حکومت کی شکست کو یہ قتل اور جرائم چھپا نہیں کر سکتے، بلکہ ان کی ایسی حرکات، انہیں سخت سزا کی راہ پر لے جائیں گی۔ شہید سنوار نے اپنی بابرکت زندگی مقاومت کے عظیم کمانڈروں کے ساتھ صیہونی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں گزاری اور بالآخر ظالم صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے اس بات پر زور دیا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت فلسطین اور قدس شریف کی آزادی کے راستے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی بلکہ یہ شہادت مقاومت کے عزم اور ارادے کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس شہادت کے ذریعے مقاومت کو مزید قوت ملے گی اور ظالم صیہونی حکومت کا زوال قریب تر ہوگا۔

آخر میں انہوں نے امام زمانہ (عج)، رہبر معظم، ملت ایران و فلسطین، حماس اور فلسطینی مجاہدین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مقاومت کے مجاہدین کو کامیابی عطا فرمائے اور امت مسلمہ کو سربلندی نصیب ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .