۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی  نے کہا: شہید یحییٰ سنوار کی سوچ فلسطینی عوام میں زندہ رہے گی، فلسطینی عوام کو جھکانا اب غاصب صہیونی ریاست کے بس کی بات نہیں رہی۔ یحییٰ سنوار کی شہادت سے تحریک آزادی فلسطین مزید تیز ہوگی۔  مزاحمت میں یکجہتی و ہم آہنگی سے صہیونی سامراجی قوتوں کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطینی مزاحمتی رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت پرفلسطینی عوام، خانوادہ محترم کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: شہید یحییٰ سنوار کی شہادت سے تحریک آزادی فلسطین مزید تیز ہو گی، اسلامی مزاحمتی تحریکوں میں یکجہتی و کامیابی سے صہیونی سامراجی قوتوں کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا، شہید یحییٰ سنوار کی سوچ فلسطینی عوام میں زندہ رہے گی، فلسطینی عوام کو جھکانا اب غاصب صہیونی ریاست کے بس کی بات نہیں رہی۔

انہوں نے صہیونی ریاست کو بڑا جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا: فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت نے تمام حدیں پار کر لی ہیں ۔ فلسطین اور لبنان میں مرکزی رہنماؤں سمیت بے گناہ لوگوں کی شہادتیں صہیونی سامراجی قوتوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے غزہ اور لبنان پراسرائیلی صہیونی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذ مت کی اور کہا: ایسی صورتحال میں پوری عالم انسانیت کو اس وحشیت و سفاکیت کو رکوانا ہوگا کیونکہ فلسطین و لبنان میں نسل کشی جاری ہے جس کو روکنے کیلئے پوری عالم انسانیت میدان میں آئے اور ظالم کے اس ہاتھ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

انہوں نے کہا: اگر اس ظلم و نسل کشی کو نہ روکاگیا تو پھر اس کے اثرات خطے سمیت پوری دنیا پرپڑیں گے۔

آخر میں قائد ملت نے دعا کی کہ خدا انہیں شہداء اسلام کے ساتھ محشور فرمائے اور مزاحمت کاروں اور ان کے مشن کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھنے کی ہمت اور حوصلہ عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .