۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تل ابیب

حوزہ/ غاصب صیہونی وزارتِ جنگ کے دفتر کے سامنے صیہونیوں نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی وزارتِ جنگ کے دفتر کے سامنے صیہونیوں نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے مطابق، صیہونی وزارتِ جنگ کے سامنے ہزاروں صیہونیوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین حماس کے ساتھ جنگ بندی اور صیہونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق، صیہونی پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کیا، جبکہ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

درایں اثناء غاصب صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حیفا میں مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .