۱ آبان ۱۴۰۳ |۱۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 22, 2024
تیونسی خاتون صحافی

حوزہ/تیونسی خاتون صحافی نے غاصب صیہونی حکومت نواز پالیسیوں پر احتجاجاً سعودی چینل سے استعفٰی دے دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیونسی خاتون صحافی نے غاصب صیہونی حکومت نواز پالیسیوں پر احتجاجاً سعودی چینل سے استعفٰی دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تیونسی خاتون صحافی نے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت پر سعودی چینل الحدث سے احتجاجاً استعفٰی دے دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی چینل "الحدث" میں اپنی صحافتی خدمات انجام دینے والی تیونسی خاتون صحافی نے چینل سے استعفٰی دیا ہے۔

جیھان نصری نے کہا ہے کہ "الحدث" کی جانب سے مقاومتی محاذ کے خلاف غلط پالیسیوں پر احتجاجاً چینل سے مستعفی ہو گئی ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا کی جنگ کے دور میں سعودی چینل صیہونی حکومت کی ترجمانی کر رہا ہے۔

انہوں نے چینل کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ان کو سکون محسوس ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی چینل ایم بی بی اور العربیہ کی جانب سے بھی صیہونی حکومت کی حمایت پر مسلمان اور عرب ممالک میں عوام کی جانب سے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا تھا۔

تبصرہ؛ مسلمانوں کی عدم یکجہتی اور غاصب صیہونی حکومت اور شیطان بزرگ امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے آج فلسطین اور لبنان پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، تاہم مسلمانوں کو خبردار رہنا چاہیے کہ غاصب اسرائیل کا ہدف صرف لبنان اور فلسطین نہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .