۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عراقچی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر امریکہ کو خبردار کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹوئٹر پر امریکہ کو خبردار کیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن کا غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ کاروائی کے حوالے سے بیان کے بعد، ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ جو بھی ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے بارے میں خبر رکھتا ہے یا اس حماقت میں شریک ہو جاتا ہے، نقصانات کا خود ذمہ دار ہوگا۔

واضع رہے کہ امریکی صدر نے برلین کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے وقت اور نوعیت کے بارے میں خبر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .