۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر/ تبیین راهبردهای حوزه علمیه در حمایت از مقاومت با حضور آیت الله اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک بیان میں فلسطینی رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کو مقاومت کی حقانیت پر حجت الٰہی قرار دیا ہے اور اسے صیہونی حکومت کے خاتمے کی نوید قرار دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک بیان میں فلسطینی رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کو مقاومت کی حقانیت پر حجت الٰہی قرار دیا ہے اور اسے صیہونی حکومت کے خاتمے کی نوید قرار دی۔

آیت اللہ اعرافی کے مکمل پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیم

"وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُونَ"

اسلام کے غیرتمند کمانڈر، شجاع و دلیر مجاہد، فلسطینی رہنما، اور مقاومت کے عظیم مفکر، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ، ابوابراہیم یحییٰ سنوار کی شہادت کو امت اسلامی، جملہ مجاہدین مقاومت اور فلسطینی عوام کو تعزیت اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی شہادت ایک عظیم قربانی اور مقاومت کی حقانیت پر ثلحجت الٰہی ہے۔

یہ شہید، جو برسوں سے فلسطین کی آزادی کی تحریک میں پیش پیش رہا، صیہونی غاصب ریاست کے خلاف مسلسل جدوجہد کرتا رہا، اپنی قید کے دوران انہوں نے حماس کی تنظیم کو مزید مضبوط بنایا اور صیہونی ریاست کے خلاف مؤثر منصوبہ بندی کی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں آپریشن "طوفان الاقصی" جیسے فخر انگیز آپریشنز کی قیادت کی، جس نے اسرائیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

یہ یقیناً واضح ہے کہ دنیا جلد ہی صیہونی ریاست کے زوال اور اس غاصب، جعلی ریاست کی نابودی کو دیکھے گی۔ یہ ریاست جو کہ خطے اور عالم اسلام میں فتنہ و فساد کی جڑ ہے، جلد ہی اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔ صیہونی مجرم حکومت اب اپنی ناکامی اور زوال کی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

حوزہ علمیہ، یحییٰ سنوار کی شہادت کے ساتھ دیگر مقاومت کے کمانڈرز کی شہادت کو بھی راہ مقاومت کی حقانیت پر حجت الٰہی اور اللہ کی نصرت کا واضح نشان مانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام شہداء مقاومت کو بلند درجات عطا فرمائے، جو کہ توحید، انسانیت، انصاف، عزت اور کرامت کے راستے کے روشن چراغ ہیں۔

الیس الصبح بقریب

علی رضا اعرافی

سربراہ حوز

ه علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .