۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی:

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت مزاحمت کو مزید تقویت دے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صہیونی جارحیت کے خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی۔ آغا صاحب نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ امام خامنہ ای کا یہ قول کہ "اسرائیل عنقریب نابود ہوگا" مظلوم فلسطینیوں کی ہمت بڑھاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی امام بارہ بڈگام میں آج انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے جمعہ کی نماز کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، غزہ اور لبنان میں صہیونی دہشت گردی جاری ہے، جبکہ امن کے داعی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے حوالے سے کہا کہ "یحییٰ سنوار کی شہادت پورے خطے میں جاری مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی دے گی، کیونکہ شہید کا خون ضرور رنگ لاتا ہے اور کسی شخصیت کی موت سے اس کی نظریاتی تحریک ختم نہیں ہوتی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک صہیونی قبضہ اور جارحیت برقرار ہے، تب تک مزاحمت بھی جاری رہے گی، اور آنے والی نسلیں اپنے رہبروں کے نقش قدم پر ثابت قدم رہ کر صہیونی جابروں کا قلع قمع کریں گی۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ اگرچہ ہم سوگوار ہیں، لیکن رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای کا یہ اطمنان بخش جملہ کہ "اسرائیل عنقریب نابود ہوگا" مظلوم فلسطینیوں کے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔ نماز جمعہ کے اختتام پر انہوں نے امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کی نابودی کے لیے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .