۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
یحیٰ السنوار

حوزہ/ مزاحمتی قوتوں کی بڑی کامیابیوں کے بارے میں یحییٰ السنوار نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 5 ہزار صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار نے تنظیم کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور دیگر اراکین کو ایک اہم پیغام بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عسکری ونگ القسام بریگیڈ اسرائیل کے خلاف ایک بے مثال جنگ لڑ رہی ہے، اور اسرائیلی فوج کے فوجیوں، ٹینکوں اور تزویراتی سازوسامان کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

قریبی ذرائع کے حوالے سے الجزیرہ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق یحییٰ السنوار نے کہا کہ زمینی کارروائی کے دوران قسام بریگیڈز نے کم از کم 5 ہزار اسرائیلی فوجیوں اور کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے ایک تہائی یقینی طور پر ہلاک اور بقیہ شدید زخمی ہوئی ہیں، ایک تہائی شدید زخمی جبکہ ایک تہائی اس قدر زخمی ہوئے کہ جنگ میں واپس نہ جا سکے۔

یحییٰ السنوار کے مطابق صہیونی فوج کے 750 سے زائد ٹینک، بلڈوزر اور بکتر بند گاڑیاں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کو پارہ پارہ کر دیا ہے اور ہم اسرائیل کے حالات کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

سنوار نے غزہ کے عوام کی استقامت اور مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام نے ہمت اور قربانی کی مثال قائم کی ہے اور یہ سیاسی شعبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مصائب کا مداوا کرے اور ان کی مزاحمت کو مضبوط کرے۔

سنوار کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل نے محدود مدت کے لیے جنگ بندی کی تجویز دی ہے جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ محدود جنگ بندی کے لیے تیار نہیں بلکہ مستقل جنگ بندی چاہتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .