۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
1

حوزہ/ غزہ کی پٹی میں ریڈ کراس کے ترجمان نے بدھ کی صبح کہا کہ ہماری تنظیم غزہ پٹی کے شمال میں امداد فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ کی پٹی میں ریڈ کراس کے ترجمان نے آج (بدھ) کی صبح کہاکہ ہم غزہ کی پٹی کے شمال میں مدد نہیں کر پا رہے ہیں، انہوں نے کہا:ہم اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں فریق نہیں تھے۔

ریڈ کراس کے اس اہلکار نے مزید کہا:غزہ کی پٹی میں امداد جاری رکھنے کی فوری ضرورت ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی ترجمان "مارگریٹ ہیرس" نے بیماری کے چلتے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد کے ہلاک ہونے کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے غزہ کے شمال میں الشفاء اسپتال کی حالت کو تباہ کن قرار دیا۔

غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں جو کہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہے، اس علاقے کے اسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے یہ مراکز میں پوری طرح سے بیکار ہو گئے، صہیونیوں نے المعمدنی اور الشفاء اسپتالوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں شہری شہید ہوئے، غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کا خیال تھا کہ شاید ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

گفتگو کے آخر میں مارگریٹ ہیرس نے شمالی غزہ میں الشفا ہسپتال کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا، گذشتہ جمعرات کو صیہونی فوجیوں نے اس اسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ کو کئی دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

اس وقت غزہ میں جنگ بندی جاری ہے، تاہم صیہونی حکومت اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور ایندھن کو شمالی غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے، حماس نے آج اعلان کیا کہ وہ جنگ بندی کو مزید دو دن تک بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .