حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی تنظیموں نے غزہ کے الشفاء ہسپتال پر صیہونی افواج کے نئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونیوں کی شکست کی علامت قرار دیا۔
فلسطینی تنظیموں نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسپتالوں پر حملے جاری رکھنے کا مقصد غزہ کے شعبہ صحت کو تباہ کرنا ہے جو کہ غزہ میں نسل کشی کے مقاصد کی تکمیل اور تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ان تنظیموں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے ہسپتالوں پر حملہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ زخمیوں اور بیماروں علاج سے محروم کر دیا جائے، اور یہی وجہ ہے کہ اسرائیل غزہ کے ہزاروں لوگوں کو علاج کے لیے سفر کرنے سے روکتا ہے اور انھیں اسپتالوں میں سکون سے علاج کرانے نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ آج فجر کے وقت صیہونی افواج نے ایک بار پھر غزہ کے الشفاء ہسپتال پر حملہ کیا اور اس ہسپتال کے اردگرد اپنے ٹینک تعینات کر دیئے، میڈیا نے بتایا کہ اس کے علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں اور اس میڈیکل کمپلیکس کی عمارتوں پر شدید بمباری کی گئی۔
صہیونی فوج کے ترجمان نے اس حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج صبح کے آپریشن اس لئے کیا گیا کیوں کہ ہسپتال کے اندر حماس کی سرگرمیوں دوبارہ شروع ہو گئیں تھیں، لہذا اس کو روکنے کے لئے یہ آپریشن کیاگیا۔
فلسطینی تنظیموں نے امریکی حکومت، دیگر مغربی ممالک، غافل عرب حکومتوں اور بے بس و کمزور بین الاقوامی نظام کو غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔