۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
الشفا اسپتال

حوزہ/ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ غزہ کا سب سے بڑا اسپتال موت کا گڑھ بن چکا ہے اور اسے جلد از جلد خالی کرایا جانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ غزہ کا سب سے بڑا اسپتال موت کا گڑھ بن چکا ہے اور اسے جلد از جلد خالی کرایا جانا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او اور اقوام متحدہ کے دیگر حکام نے الشفاء اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ اسپتال کے حالات ایسے ہیں کہ موت یقینی ہے،

صہیونی فوج ایک ہفتے سے اس اسپتال کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی ٹیم کو داخلی راستے کے آغاز میں ایک اجتماعی قبر ملی، 25 ہیلتھ ورکرز کے ساتھ، 300 بیمار افراد اسپتال کے اندر موجود تھے اور ان کے انخلاء کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شہری انتہائی کسمپرسی اور بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے حملوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ غزہ کی پوری آبادی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .