۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
موسوی

حوزہ / حوزہ علمیہ صوبہ لرستان کے استاد نے کہا: اسرائیلی ایک ایسے شیشہ کی مانند ہے جس کے ٹوٹنے کی آواز سنی جا سکتی ہے۔ بہت جلد یہ جعلی حکومت نیست و نابود ہو جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام سید نواب موسوی نے ایران کے شہر خرم آباد کے عوام کے اجتماع میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور ظالم صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ہماری مکمل حمایت غزہ کے مظلوموں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا: اسرائیل کے ساتھ ہماری جنگ اساسی ہے۔ اسرائیل امریکہ کے تعاون سے غزہ میں اپنے ظالمانہ جرائم کی وجہ سے دن بدن دنیا کے آزاد لوگوں کی نفرت سمیٹ رہا ہے اور ہر روز اپنے زوال کے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔

حجت الاسلام سید نواب موسوی نے کہا: مظلوموں کا دفاع کرنا اور ان کی حمایت کرنا ایک دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ قرآن کریم کے مطابق تمام مسلمان "امتِ واحدہ" ہیں اور رنگ، نسل اور سرحد ان کے درمیان فاصلہ پیدا نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا: فلسطینی عوام کے ساتھ ہمارا مشترک عنصر مسلمانوں کی دشمن باطل صیہونی اور ظالم حکومت کے ساتھ مقابلہ ہے۔ ہم غزہ کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں فرنٹ لائن سمجھتے ہیں اور اپنی زندگی کے آخری دم تک فلسطین اور غزہ کے مظلوم لوگوں اور مجاہدین کی حمایت جاری کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .