۲۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 11, 2024
۱

حوزہ/ عراقی مزاحمتی گروپوں نے شمالی عراق میں امریکی زیر قبضہ ایک فوجی اڈے پر تازہ ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی مزاحمتی گروپوں نے شمالی عراق میں امریکی زیر قبضہ ایک فوجی اڈے پر تازہ ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں امریکہ کے زیر قبضہ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق میں امریکی زیر قبضہ حریر بیس کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، اس بیان کے مطابق ڈرون نے براہ راست ہدف کو نشانہ بنایا۔

یہ حملہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور بربریت میں امریکہ کی حمایت، تعاون اور وسیع پیمانے پر ملوث ہونے کے ردعمل میں ہے۔

حال ہی میں امریکی فوجی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ عراق اور شام میں ان کے غیر قانونی اڈوں پر درجنوں بار حملے ہو چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .