۲۳ شهریور ۱۴۰۳ |۹ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 13, 2024
شام

حوزہ/ عرب میڈیا کے مطابق شام میں امریکی قبضے کے دو ٹھکانوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر مسلسل حملے جاری ہیں، اسی دوران شام میں دو امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، شام کے شہر دیر الزور میں عمر اور کونیکو کے آئل فیلڈز میں دو امریکی اڈوں کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا، بتایا جا رہا ہے کہ پانچ راکٹ کونیکو میں امریکی اڈے پر اور سات راکٹ العمر میں امریکی اڈے پر گرے۔

دوسری جانب عراقی ذرائع نے شمالی عراق میں کردستان کے علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی اطلاع دی ہے، عراق کی اسلامی مزاحمت نے بھی ایک بیان شائع کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس نے امریکی حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت کے تسلسل میں "حریر" اڈے کو نشانہ بنایا ہے جو کہ امریکی فوج کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

یہ حملہ ان حملوں کے جواب میں تھا جب 26 دسمبر کو امریکی فوج نے عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عراق کے صوبہ بابل میں متعدد عراقی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا تھا جس میں حشد الشعبی کا ایک نوجوان شہید اور 18 فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .