۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
1

حوزہ/ شام میں امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا ہے، ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خبر رساں ذرائع نے شام کے مشرقی دیر الزور میں واقع "کونیکو" آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی اطلاع دی ہے۔

میڈیا رپورٹس نے شام کے مشرقی دیر الزور میں واقع آئل فیلڈ "کونیکو" میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی اطلاع دی ہے، المیادین چینل نے فیلڈ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں بیس پر زبردست دھماکے ہوئے۔

اس حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب عراقی مزاحمت نے بھی عراق کے مغرب میں عین الاسد میں امریکی اڈے اور عراق کے شمال میں اربیل میں حریر اڈے پر ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔

پینٹاگون کے ایک اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ 17 اکتوبر سے عراق اور شام میں امریکی اور اتحادی افواج کم از کم 77 حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .