۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
1

حوزہ/ منگل کے روز پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، اس حملے میں 23 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، اس حملے میں 23 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔

یہ حملہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا، حملے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان ٹی ٹی پی نامی گروپ کو اس ملک کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ کے طور پر دیکھتی ہے، دوسری جانب، ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) نے حالیہ مہینوں میں پاکستان میں کئی دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسلام آباد کا خیال ہے کہ دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی افغانستان کے اندر پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور انہیں پاکستان میں نافذ کرتا ہے، پاکستان کے اس دعوے کو طالبان پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .