۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
1

حوزہ/ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز اعتراف کیا کہ غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں صیہونی حکومت کی فوج پر ہوئے بھاری نقصانات کے بعد تل ابیب نے آج (بدھ) اپنے فوجیوں کے ہلاک ہونے کا ایک قابل ذکر تعداد کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ منگل کی شام ساڑھے چار بجے کے قریب اس حکومت کے فوجیوں پر مزاحمتی فورسز نے حملہ کیا، جو غزہ شہر کے محلے "الشجاعیہ" پر زمینی حملہ کر رہے تھے۔

"یروشلم پوسٹ" اخبار کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کے 53ویں اور 51ویں یونٹوں کا مجموعہ جس میں گولانی بریگیڈ اور انجینئرنگ اہلکار شامل تھے، ایک مخصوص عمارت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، جو شدید فائرنگ اور متعدد دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا۔

تل ابیب کی فوج کو یقینی طور پر ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ دھماکے علاقے میں نصب بموں کی وجہ سے ہوئے یا دستی بم پھینکنے سے، حماس کی فورسز نے جو کہ عمارتوں کے اونچے مقامات پر تعینات تھے، صیہونی فوجیوں پر دو مختلف سمتوں سے حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مزاحمتی قوتوں کے کامیاب حملے میں کم از کم 10 صیہونی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے، یروشلم پوسٹ کے مطابق گزشتہ روز صیہونی حکومت کی فوج کے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے قابض فوجیوں کی تعداد 115 ہو گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .