حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ کی شہری انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق صیہونی حکومت کی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں تقریباً 8 ہزار افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
غزہ کی شہری انتظامیہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام کو امداد کی اشد ضرورت ہے اور وسائل اور امکانات کی کمی کے باعث مہاجرین کو اسکولوں میں بھی شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔
غزہ سٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں اور بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی بیماریوں کے پھیلنے کی وجہ سے اسکولوں میں پناہ لینے والے فلسطینیوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔