۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب رئیس دانشگاه ادیان و مذاهب در دیدار با خلیلی مفتی اعظم

حوزہ/ انہوں نے علامہ خلیلی کے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا: امت اسلامیہ کی بیداری میں علمائے کرام کا بہت گرانقدر کردار ہے، ہم سب کو چاہیے کہ اپنے ایمان اور خدا پر یقین اور اتحاد کو مزید تقویت دیتے ہوئے نئی اسلامی تہذیب کے حصول کے لیے زمینہ فراہم کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے عمان کے دورے کے دوران اس ملک کے مفتی اعظم علامہ خلیلی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے عالم اسلام کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:اسلام کے دشمنوں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ امت اسلامیہ کے درمیان منحرف مسائل پیدا کر کے اختلافات انک ے درمیان اختلاف پیدا کر دیں اور ’’ڈیوائڈ اینڈ رول‘‘ کی پالیسی کے تحت خود حکمرانی کریں۔

انہوں نے علامہ خلیلی کے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا: امت اسلامیہ کی بیداری میں علمائے کرام کا بہت گرانقدر کردار ہے، ہم سب کو چاہیے کہ اپنے ایمان اور خدا پر یقین اور اتحاد کو مزید تقویت دیتے ہوئے نئی اسلامی تہذیب کے حصول کے لیے زمینہ فراہم کریں۔

اس ملاقات میں عمان کے مفتی اعظم علامہ خلیلی نے کہا کہ دنیا کے مظلوموں کا دفاع کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے مظلوموں کے دفاع اور ان کی حمایت کرنے کو ہر انسان کا فرض قرار دیا ہے اور مظلوم کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

عمان کے مفتی اعظم نے آیت کریمہ’’ إنْ تَنْصُروا اللهَ یَنْصُرُکُم وَ یُثَبّتْ أقدامَکُم ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا:آج عالم اسلام مشکل وقت سے گزر رہا ہے لیکن خدا پر ایمان، اتحاد و اتفاق اور مزاحمت سے ان تمام مشکلات پر قابو پانا ممکن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .