۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ / شہداء مقاومت اور فلسطین کے مظلوم عوام کے خون کی بدولت سوئے ہوئے ضمیر جاگ رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین مصطفیٰ جعفرطیاری نے کہا: آج مظلوم فلسطین امت اسلامیہ کے تمام دشمنوں کا مقابلہ کر رہا ہے اور اپنی پوری طاقت سے اسلام کا دفاع کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آپریشن طوفان الاقصیٰ نے اچھی طرح ظاہر کر دیا کہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی اصلیت کیا ہے۔ ان شاء اللہ یہ آپریشن مظلوم فلسطینی قوم کی فتح کا باعث بنے گا۔

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے نائب صدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: صیہونی غاصب حکومت مظلومیت کا رونا رو کر غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے بدترین جرم سے دنیا کی رائے عامہ کو ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن آج شہداء مقاومت اور فلسطین کے مظلوم عوام کے خون کی بدولت سوئے ہوئے ضمیر جاگ رہے ہیں اور دنیا کے آزادی پسند اور غیور انسان ان جرائم کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا: دنیا میں انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار فلسطین کے معاملے میں کہاں ہیں؟ آزادی رائے کا دفاع کرنے والے کہاں ہیں؟ کہاں ہیں خواتین اور بچوں کے حقوق کے دفاع کے جھوٹے دعویدار؟ کیا مغربی حکومتوں کے لیڈروں کو غزہ کے مظلوم اور بے دفاع عوام کا یہ وحشیانہ قتل عام نظر نہیں آتا؟ اور جب وہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں تو ان مظالم پر خاموشی کی وجہ کیا ہے؟۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .