۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
فرحزاد

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے بچوں کی قاتل غاصب اور وحشی صہیونی حکومت کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مظلوم کے دفاع کے متعلق بہت زیادہ روایات ہیں اور جو مسلمانوں کی مشکلات پر پریشان نہیں ہوتا وہ مسلمان نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے ذکر صلوات کی برکتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس ذکر کا اہم ترین امر یہ ہے کہ یہ ذکر کرنے والا شخص پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محشور ہو گا کیونکہ انسان جس سے جتنی زیادہ محبت کرتا ہے اور اس کی یاد میں جتنا زیادہ رہتا ہے وہ اسی کے ساتھ محشور ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مقام پر فرمایا ہے کہ قیامت کے دن میرے نزدیک ترین وہ شخص ہو گا جو مجھ پر زیادہ صلوات بھیجے گا۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے مظلوم فلسطینیوں پر غاصب صہیونیوں کے مظالم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ "جو صبح کو اٹھے اور مسلمانوں کی فکر میں نہ ہو تو وہ مسلمان نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا: مظلوم کے دفاع کے متعلق بہت زیادہ روایات ہیں اور جو مسلمانوں کی مشکلات پر پریشان نہیں ہوتا وہ مسلمان نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .