حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد
-
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
حضرت فاطمہ زہرا (س) کی سیرت اور طرز زندگی تمام دنیا جہان کے انسانوں کے لئے نمونۂ عمل ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی کی نظر میں انسان کی فضیلت و برتری کا معیار تحمل، نرمی اور حسن سلوک کو قرار دیا ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
ادب و شائستگی قربِ الہی کا باعث بنتی ہے
حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: ایمان، عقل اور حیا تین گوہرِ الہی اور خدا کے حضور ادب و شائستگی کے مظاہر میں سے ہیں۔ ادب و شائستگی جیسی کوئی چیز انسان کو خدا کے قریب نہیں لاتی۔
-
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
جس کا دل فلسطین کے لیے نہیں دھڑکتا وہ مسلمان نہیں ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے بچوں کی قاتل غاصب اور وحشی صہیونی حکومت کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مظلوم کے دفاع کے متعلق بہت زیادہ روایات ہیں اور جو مسلمانوں کی مشکلات پر پریشان نہیں ہوتا وہ مسلمان نہیں ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
عبادات کی قبولیت کی بنیاد انسان کا اچھا اخلاق ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: جس شخص کا اخلاق اچھا نہ ہو اور اس کی زبان تیز اور تند ہو تو چاہے وہ کتنی ہی عبادت کیوں نہ کرے، وہ جہنم کی آگ سے بچ نہیں سکتا۔
-
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
حضرت معصومہ (س) سے توسل کرنا مشکلات کی گرہ کھول دیتا ہے
حوزہ / دینی علوم کے استاد نے کہا: تین اماموں نے فرمایا ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کا ثواب بہشت ہے یا زیارت کرنے والے پر بہشت واجب ہوجاتی ہے۔ پس ہمیں شہر قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی قدر کرنی چاہیے۔ تو جس خاتون نے ہماری آخرت کی ضمانت دی ہے وہ ہماری دنیا کو بھی آباد کر سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگی میں مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے توسل کریں۔
-
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
پیغمبر اسلام (ص) اور اہل بیت (ع) سے محبت اسلام کی بنیاد ہے
حوزہ / حوزه علمیہ کے استاد نے کہا: انسان کا سب سے بڑا معلم اس کا خدا سے عشق اور پیار ہے۔ انسان جس کسی سے محبت کرتا ہے اس جیسا ہی بن جاتا ہے۔ اسی وجہ سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "میری اور میرے اہل بیت علیہم السلام کی محبت اسلام کی بنیاد ہے"۔ کیونکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی محبت خدا کی محبت ہے اور خدا کی محبت انسان کو خدائی (مطیع پروردگار) بنا دیتی ہے ۔
-
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
زیارت میں ہم اہل بیت (ع) سے کیا مانگیں؟
حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: زیارت معصومین علیہم السلام میں ہماری سب سے اہم دعا " تقرب الی اللہ" کا حصول ہونا چاہئے۔ اگر ہماری عقل اور ایمان کامل ہو گا تو دنیا کی مشکلات آسان ہو جائیں گی لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ہم بسا اوقات اس بچے کی طرح برتاؤ کرتے ہیں کہ جسے اس کی کوئی من پسند کھانے کی چیز یا کھلونا نہیں دیا جاتا تو وہ شوروغل کرتا ہے۔ ہم چالیس دن دعا و مناجات کرتے ہیں صرف اس خاطر کہ ہمیں دنیاوی اموال میں سے کچھ عطا کیا جائے۔۔!!
-
گناہ انسان کے آرام و سکون حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے، حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے ایک استاد نے کہا: گناہ اور معصیت انسان کے آرام و سکون حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ اور ایمان کے کم ہونے کا باعث بنتے ہیں۔