پیر 14 اپریل 2025 - 18:38
حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) عظیم المرتبت امامزادے اور اکابر محدثین میں شمار ہوتے ہیں

حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: آخرالزمان میں گمراہیوں اور دین سے انحراف کا خطرہ بڑھ جائے گا اس لیے ضروری ہے کہ ہم خود کو اہل بیت علیہم السلام کے سپرد کریں اور بارگاہ الٰہی میں توسل کے ذریعے اپنے دین و عقائد کی حفاظت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے حضرت حمزہ سیدالشہداء علیہ السلام کی شب شہادت اور حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کی رحلت کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام عظیم المرتبت امامزادوں میں سے ہیں، وہ اکابر محدثین میں شمار ہوتے ہیں اور معتبر روایات کے مطابق ان کی زیارت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا ثواب رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام اُن ہستیوں میں سے ہیں جو حضرات معصومین علیہم السلام کے مورد اعتماد رہے، انہوں نے کئی معصوم اماموں کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور ائمہ علیہم السلام کے نمائندے بھی رہے۔

خطیب حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا نے کہا: حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام نے اپنے اعتقادات امام علی نقی علیہ السلام کے حضور پیش کیے تاکہ گمراہی سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آخرالزمان میں گمراہیوں اور دین سے انحراف کا خطرہ بڑھ جائے گا اس لیے ضروری ہے کہ ہم خود کو اہل بیت علیہم السلام کے سپرد کریں اور بارگاہ الٰہی میں توسل کے ذریعے اپنے دین و عقائد کی حفاظت کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا: حضرت حمزہ سیدالشہداء علیہ السلام رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محترم چچا تھے جو آپ سے چار سال بڑے تھے۔ انہوں نےرسول خدا کی شدید ایذاؤں کے وقت آپ کی بھرپور حمایت کی اور جنگ اُحد میں شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

انہوں نے کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی حضرت حمزہ علیہ السلام سے بے پناہ محبت تھی اور ان کی شہادت کے بعد آپ ان کے لیے عزاداری کی محافل برپا کرتے تھے۔

حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: نے مزید کہا: عرش پر مکتوب ہے کہ حمزہ شیرِ خدا اور رسولِ خدا کا شیر ہے اور دین اسلام میں سب سے پہلے "سیدالشہداء" کا لقب حضرت حمزہ علیہ السلام کو عطا ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha