۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/ بزرگداشت مقام حضرت حمزه علیه السلام

حوزہ / مجتمع آموزش عالی تاریخ، سیره و تمدن اسلامی کی کوششوں سے حضرت حمزہ علیہ السلام کی شہادت کی برسی کے موقع مجتمع امام خمینی(قدس سره) قم کے قدس ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے مجتمع آموزش عالی تاریخ، سیره و تمدن اسلامی (تاریخ، سیرت اور تہذیبِ اسلامی کے اعلیٰ تعلیمی کمپلیکس) کی کوششوں سے حضرت حمزہ علیہ السلام کی شہادت کی برسی کے موقع مجتمع امام خمینی(قدس سره) قم کے قدس ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں روزِ شہادت حضرت حمزہ اور حضرت عبدالعظیم حسنی (سلام اللہ علیہم) کی وفات کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: حضرت حمزہ علیہ السلام کی سیرت کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں فرمایا: "میرے چچا حمزہ (اپنے)محبین کو جہنم سے دور کرنے والے ہیں"۔

مجتمع آموزش عالی تاریخ، سیره و تمدن اسلامی کے سرپرست نے کہا: حضرت حمزہ سلام اللہ علیہ کی شہادت کے بعد ایک اور حدیث میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے مقام و منزلت اور امیرالمومنین علیہ السلام کی حفاظت کے سلسلہ میں بھی اشارہ فرمایا ہے۔ رہبر معظم انقلابِ اسلامی مدّظلہ العالی نے بھی دنیائے اسلام کی برجستہ شخصیتوں کو متعارف کراتے ہوئے حضرت حمزہ اور حضرت جعفر ابن ابی طالب علیہما السلام پربہت تاکید کی ہے۔

انہوں نے حضرت حمزہ علیہ السلام کی شہادت کے بعد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مولی الموحدین حضرت علی علیہ السلام کے ان پر غم و سوگواری کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اگر حضرت حمزہ علیہ السلام زندہ ہوتے تو کسی کو سقیفہ میں امیر المومنین علیہ السلام کی توہین کی جرأٔت نہ ہوتی اور نہ ہی کوئی پیغمبر اسلام کی صاحبزادی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے چہرہ مبارک کی توہین کر سکتا اور ان کے رخسارِ مبارک پر تھپڑ مارتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .