۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سخنرانی آیت الله علم الهدی  روز اربعین حرم مطهر رضوی

حوزہ / ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: امام حسن مجتبیٰ (ع) کی شہادت اس غیر شرعی واقعے کی عکاسی کرتی ہے جو سقیفہ بنی ساعدہ کے نتیجے میں پیش آیا۔ یہ ایک تلخ اور ناگوار حادثہ تھا جو رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد امت اسلام میں پیش آیا اور امت کو امامت کے راستے سے منحرف کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد کے مطابق، ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ صفر کے آخری ایام میں مہدیه مشہد میں منعقدہ مجلس عزا میںخطاب کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کا دن تمام مصائب اور اہل بیت علیہم السلام کی مظلومیت کا سرآغاز ہے۔

انہوں نے کہا: رحلت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن بعض نام نہاد مسلمانوں کی جانب سے ایک عظیم فتنہ برپا ہوا۔ جس نے ان کے اہل بیت (ع) کی تمام شہادتوں اور مظلومیتوں کی بنیاد رکھی اور یہ فتنہ "سقیفہ بنی ساعدہ" تھا۔

آیت اللہ علم الهدی نے مزید کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت سے جڑی ہوئی ہے اور امام حسن مجتبیٰ (ع) کی شہادت کا پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت کے دن کے ساتھ تقارن اس حقیقت کو بیان کرتا ہے کہ رحلت کے دن جو کچھ ہوا، اس کا سب سے بڑا مظہر اور نمونہ امام حسن مجتبیٰ (ع) کی زندگی اور شہادت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت اس غیر شرعی واقعے کی عکاسی کرتی ہے جو سقیفہ بنی ساعدہ کے نتیجے میں پیش آیا۔ یہ ایک تلخ اور ناگوار حادثہ تھا جو رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد امت اسلام میں پیش آیا اور امت کو امامت کے راستے سے منحرف کر دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .