۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام علی بخشی

حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تاریخ بشریت میں مکارم اخلاق کی مشعل راہ ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قزوین سے/ حجۃ الاسلام حمید علی بخشی نے تاکستان کی مسجد حجتی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں  منعقد ہونے والی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت والا صفت اور آپ کے مکارم اخلاق کو بیان کرنا ان ضروریات میں سے ہے جسے بڑے پیمانے پر انجام دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ: رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قرآن میں نمونہ عمل ہونے کی حیثیت سے معرفی کی گئی ہے، اور لازم ہے کہ معاشرے میں زیادہ سے زیادہ آپ کی شخصیت کو پیش کیا جائے، اور ذمہ دار حضرات بھی لوگوں سے برتاؤ کرنے میں آپ کو اپنا نمونہ عمل بنائیں۔

تاکستان کے مدرسہ علمیہ کے مدیر نے کہا کہ: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کائنات کو صلح اور بھائی چارگی کا تحفہ دیا ہے، آج یورپی ممالک اور استکبار صلح، بھائی چارگی، اور انسانی حقوق کی باتیں بناتے ہیں جب کہ پس پردہ اس کے بر خلاف کرتے ہیں۔

قزوین کے استاد حوزہ علمیہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تاریخ بشریت میں مکارم اخلاق کی مشعل راہ ہیں ۔

صوبہ تاکستان کے مدیر مدرسہ علمیہ نے مزید کہا کہ: حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نہ یہ کہ صرف تاریخ اسلام میں بلکہ تاریخ تشیع میں بھی ناآشنا اور نا معروف ہیں، اور حضرت کی معنوی اور جامع شخصیت  تشنہ بیان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .