۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حضور امام جمعه شهر ملاثانی در جمع معتکفین

حوزہ / ایران کے شہر ملاثانی کے امام جمعہ نے کہا: مبعث کا واقعہ انسانی دنیا میں ایک بہت بڑی تبدیلی تھی۔ جس کی مثال نہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے ملتی ہے اور نہ ان کے بعد۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کو جہالت سے نجات دلانے کا ذریعہ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر ملاثانی کے امام جمعہ حجت الاسلام آلبوشوکہ نے جشنِ انقلاب اسلامی اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت نے معاشرے کو نور اور روشنی بخشی۔

انہوں نے کہا: مبعث کا واقعہ انسانی دنیا میں ایک بہت بڑی تبدیلی تھی۔ جس کی مثال نہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے ملتی ہے اور نہ ان کے بعد۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کو جہالت سے نجات دلانے کا ذریعہ تھے۔

انہوں نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظلمت و تاریکی کو روشنی میں، جہالت کو علم و دانش سے اور ظلم کو عدل و انصاف میں بدل دیا اور ایک ایسے انقلاب کا آغاز کیا جس کی پیروی کو آج دنیا سعادت و فلاح کا سبب مانتی ہے۔

حجت الاسلام آلبوشوکہ نے مزید کہا: امام خمینی (رہ) نے بھی سیرتِ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ظلم و جبر کے دور میں معاشرے کو برائیوں اور انحطاط سے نجات دی اور اسے فضائل، عدل و انصاف اور اخلاقیات کی طرف متوجہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .