۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
مبعث

حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کی استاد اور محقق نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا دن خداوند متعال کے نیک اور صالح بندوں کے لئے ایک عظیم جشن کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں حوزہ علمیہ خواہران کی استاد اور محقق محترمہ نرجس شکرزادہ نے دنیا کے تمام مسلمانوں اور صالحین کو عید مبعث کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا دن خداوند متعال کے نیک اور صالح بندوں کے لئے ایک عظیم جشن کا دن ہے۔

انہوں نے کہا: اگر ہم قرآن کریم کی نورانی آیات کی طرف رجوع کریں تو معلوم ہو گا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت اتنا عظیم اور اہم امر تھا کہ اس کا تقابل انسانی تخلیق کے اصل واقعہ سے کیا جانا چاہئے کیونکہ انسان کی نجات اور اس کی سعادت کا انحصار ان تعلیمات پر عمل کرنے پر منحصر ہے جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام نے خداوند عالم کی طرف سے بنی نوع انسان تک پہنچائی ہیں۔

محترمہ نرجس شکرزادہ نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق مبعثِ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسان کی سعادت اور تاریخ کی بنیاد اور ابد تک اس کی نیکیوں کا ذریعہ ہے۔ اس لیے انہوں نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ روزِ بعثتِ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یاد منانا صرف مسلمانوں کی ذمہ داری نہیں ہےبلکہ تمام مظلوم انسانیت کو روزِ بعثت کو جو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا آغاز قرار پایا، اسے سرمشق قرار دیتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرامین کی تعظیم و تکریم اور قدردانی کرنی چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .