حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرس حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین محمد مهدی ماندگاری نے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں عید میلاد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام صادق علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے ملت ایران کے ظلم ستیزی میں کردار پر زور دیا اور کہا: ایرانی عوام کی وحدت اور دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت، مکتب پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، امام صادق علیہ السلام اور انقلاب اسلامی کا جلوہ ہے۔ آج جہاں کہیں ظلم کے خلاف صدا بلند ہوتی ہے وہاں ایران کا نام بھی سنائی دیتا ہے۔ یہ فخر اور شکر کا مقام ہے کہ ہم نے مظلوموں کی حمایت کا پرچم بلند کیا ہوا ہے اور یہی ظہور کی تمہید ہے۔
انہوں نے مکتب اہل بیت علیہم السلام میں خوشی کے مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: ہمارے شیعہ ہماری مٹی کے بچے ہوئے ذرات سے خلق کیے گئے ہیں؛ وہ ہماری خوشی سے خوش اور ہمارے غم سے غمگین ہوتے ہیں۔ یہ جشن اور پیغمبر و اہل بیت علیہم السلام سے محبت کا اظہار اسی عاطفی پیوند کی علامت ہے۔
حجت الاسلام ماندگاری نے مزید کہا: اگرچہ لوگ مشکلات کی شکایت کرتے ہیں لیکن انہیں جمہوریہ اسلامی کی برکتوں پر شکر گزار ہونا چاہیے۔ 47 برس سے ہم اس پرچم کے سائے میں کھڑے ہیں اور یقیناً اس راہ میں قیمت ادا کرنی ہوگی۔ خداوند عالم نے فرمایا ہے کہ اگر تم ظہور کی خوبصورتیوں کو درک کرنا چاہتے ہو تو اس سے پہلے کی سختیوں کو سہنا ہوگا۔
انہوں نے آخر میں کہا: امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ تک پہنچنے کے لیے دو پر ضروری ہیں؛ "شور و جذبہ" جو محبتِ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام سے جنم لیتا ہے اور "شعور" جو الٰہی احکام کی پیروی میں ہے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو محبتِ پیغمبر میں دنیا سے جائے وہ شہید کے مانند ہے۔









آپ کا تبصرہ